پرانے کرنسی نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کے سلسلے میں محکمہ انکم ٹیکس کے
ذریعہ ایکشن لئے جانے سے متعلق سوالوں کے ریونیو سیکریٹری ڈاکٹر ہنس مکھ
آھیہ کے ذریعہ دیئے گئے جوابات درج ذیل ہیں :۔سوال1 چھوٹے بزنس مین ، گرہستنیں، فن کاروں اور کاریگروں کے ذریعہ گھر پر
جمع کی گئی چھوٹی رقوم پر کیا محکمہ انکم ٹیکس
سوال کرے گا ، اگریہ رقم
بینک میں جمع کی جاتی ہے ؟ جواب1 پوچھے گئے سوال میں شامل ان تمام گروپ کے
لوگوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، اگران کے ذریعہ جمع کردہ رقم
ڈیڑھ یا دو لاکھ روپئے ہے، یہاں تک کہ یہ رقم قابل ٹیکس آمدنی کی حد سے
نیچے رہے۔اس طرح کی چھوٹی رقم پر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ہراساں نہیں کیا جائے گا۔